20 فروری، 2018، 1:54 PM

مذاکرات اور دہشت گردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے

مذاکرات اور دہشت گردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے

ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مکالمہ اور انتہا پسندی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مکالمہ اور انتہا پسندی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔  اطلاعات کے مطابق  ہندوستانی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ  نے پاکستان کو کشمیر میں دہشت گردی اور دراندازی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ملک کے ناپاک اور خطرناک عزائم کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ مکالمہ اور انتہا پسندی ایک ساتھ نہیں چل سکتے راجناتھ سنگھ نے الزام لگایا کہ پاکستان کشمیر کے حوالے سے اپنے ناپاک عزائم پر کاربند ہے اور ایسے میں اس ملک کے ساتھ بات چیت ممکن ہی نہیں اور ایسے حالات میں پاکستان سے تعلقات بہتری کے بجائے یقینی طور پر بگڑتے جائیں گے ۔

           

News ID 1878877

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha